امبانی خاندان کی دولت میں دوگنا اضافہ

,

   

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز چیرمین مکیش امبانی کا خاندان ایشیاء کا سب سے بڑا متمول خاندان بن گیا ہے جن کی دولت 76 بلین امریکی ڈالرس تک پہنچ گئی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق امبانی خاندان کی دولت میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ خاندان ایشیاء کا دوسرا سب سے متمول ترین خاندان بن گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے بے تاج بادشاہ تھامس کیوک کا خاندان ایشیائی دولت مندوں میں سرفہرست تھا جن کے پاس جملہ دولت 33 امریکی بلین ہے۔ امبانی کے خاندان کی دولت ایک سال کے اندر دوگنی ہوگئی۔ 25 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر یہ دولت 76 بلین امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔