امبیڈکر کی برسی، کے سی آر کا خراج

   

حیدرآباد6 دسمبر(یواین آئی) چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ریاستی حکومت امبیڈکر کے جذبہ ہر آدمی کو جینے کا حق ہے کے تحت کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی پر ملک کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی دلت بندھو اسکیم کے پیچھے ڈاکٹرامبیڈکر ہی تحریک تھے ۔ چیف منسٹر نے یاد دلایا کہ تلنگانہ نئے سکریٹریٹ کا نام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ رکھا گیا ہے ۔