امبیڈکر کی پرکشش لیزر تصویر سب کی توجہ کا مرکز

   

ممبئی: آج 14 اپریل کو ہندوستانی آئین کے معمار اور سماجی آزادی کے علمبردار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش ہے ۔ جسے ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔ مختلف پروگراموں کا انعقاد کر کے باباصاحب امبیڈکر کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت کیا جاتا ہے ۔ ممبئی میں بھی اس سال بابا صاحب امبیڈکر کو انوکھا خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ مشہور باندرہ۔ورلی سی لنک پر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی تصویر آویزاں ہے ۔ اس تصویر کو لیزر شو کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے ۔ اس لیے اس انوکھے نظارے کو دیکھ کر آنے جانے والے لوگ خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔14 اپریل کو بابا صاحب کا یوم پیدائش ہے ۔ اس موقع پر باندرہ۔ورلی سی لنک کو پرکشش بجلی سے روشن کیا گیا ہے ۔ اس بار سی لنک پر لیزر شو کیا گیا ہے اور اس لیزر شو میں بابا صاحب کی دو تصاویر نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس لیزر شو میں ترنگا جھنڈا اور اشوک چکر بھی نظر آ رہے ہیں۔