6 نومبر کو AEE کا امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ، برسوں کی محنت ضائع ہوجانے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کے منتظر بیروزگار نوجوانوں نے ہفتہ کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ محکمہ عمارت و شوارع کے تحت اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینئر (AEE) امتحان اور مرکزی حکومت کے اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSCJE) امتحانات کی تاریخوں کے ٹکراؤ کے باعث امیدواروں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔ سیول انجینئرنگ مکمل کرنے والے ہزاروں بیروزگار نوجوجوان بیک وقت ریاستی سطح کے AEE امتحان اور مرکزی حکومت کے SSCJE امتحان کی تیاری ہونے کا شیڈول طئے کیا گیا ہے۔ ایک ہی دن دو الگ الگ سطحوں کے امتحانات ہونے کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کو کسی ایک امتحان سے محبوراً دستبرردار ہونا پڑے گا جس سے ان کی برسوں کی محنت ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد اور احتجاج کی شدت کو دیکھتے ہوئے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے TGPSC دفتر کے اطراف پولیس کی بھاری تعداد میں تعینات کردیا گیا تھا۔ احتجاجی امیدواروں نے تلنگانہ پبلک کمیشن کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 دنوں سے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی اور اسے آگے بڑھانے کی درخواست لیکر مسلسل کمیشن کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن حکام کی جانب سے ان کی جائز مانگ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ہم برسوں سے ملازمتوں کا انتظار کررہے ہیں۔ امتحانات کا یہ ٹکراؤ ہماری محنت اور مستقبل پر پانی پھیر رہا ہے۔ ہم کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں محکمہ R&B کے AEE امتحان کو ملتوی کرنے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے تاکہ ہم دونوں امتحانات میں حصہ لے سکیں۔2