امتحان لکھنے جارہے دو طلبا لاری کی ٹکر سے ہلاک

   

حیدرآباد۔ میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ڈی سیٹ امتحان لکھنے کیلئے جارہے دو طلبہ لاری کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ پی سرینواس اور ای شویتا ساکن ظہیر آباد ایکسیس موٹر سیکل پر چندا نگر سے کوکٹ پلی کی سمت ڈی سیٹ امتحان لکھنے کیلئے جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ خاطی لاری ڈرائیور راجستھان کا ہے اور اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس میاں پور نے مہلوکین کی نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہیں۔