امتحان میں ناکامی کے خوف سے 24 سالہ طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/16 فبروری، ( سیاست نیوز) امتحان میں ناکامی کے خوف سے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ ملک پیٹ پولیس کے بموجب 24 سالہ طالب علم دسرتھ ہریش بھائی متوطن گجرات سات ماہ قبل حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور اس نے موسی رام باغ علاقہ میں ایک فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا۔ مذکورہ طالب علم شہر میں ’گیٹ ‘امتحان دے چکا تھا اور اسے خدشہ تھا کہ وہ اس امتحان میں ناکام ہوجائے گا۔ ناکامی کے خوف سے دسرتھ ہریش بھائی نے اپنے ایک فلیٹ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ طالب علم کے والدین گجرات سے اس سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن فون بند ہونے کے نتیجہ میں اپارٹمنٹ کے واچ مین سے ربط پیدا کیا گیا اور واچ مین نے اسے فیان سے لٹکا ہوا پایا۔ پولیس نے بتایا کہ دسرتھ 14 فبروری کو خودکشی کرلی تھی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔
اور تحقیقات جاری ہے۔