امت مسلمہ نفرتوں کومٹا دے اورمسلمان اپنےآپ کوسیاسی طورپرمضبوط کریں اور مستحکم رکھیں: خطبہ حج کےدوران امام محمد بن حسن کی نصیحت

,

   

امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج کے دوران مسلمانوں کی توجہ قرآن پاک کی تعلیمات کی مبذول کراتے ہوئےکہا کہ نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے میں ہے۔ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھرسےآئے لاکھوں عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات میں جمع ہیں، انہوں نے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سنا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نےکہا ہےکہ امت مسلمہ نفرتوں کومٹا دے، مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طورپرمضبوط کریں، اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

 امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ نے انسانوں اورجنات کواپنی عبادت کیلئے بنایا، مسلمانوں کوتقویٰ کا راستہ اختیارکرنا چاہئے، اللہ کی توحید اوروحدانیت کومضبوطی سےپکڑنا چاہئے، جواللہ سےڈرتا ہے، اللہ اسےدنیا و آخرت کےڈرسے نجات دلاتا ہے، اے عقل والو! اللہ کی اس کائنات اوراس کے نظام پربار بارغورکرو، اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا کہ آج اپنی نعمت کوپورا کردیا، اللہ نےقرآن میں فرمایا، آج کے دن ہم نے دین مکمل کر دیا، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، اللہ نےقرآن میں فرمایا جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں

خطبہ حج میں کہا گیا کہ ماہ رمضان میں رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، قرآن میں فرمایا گیا اللہ اپنی رحمت سے جسے چاہتا ہے علم عطا فرماتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےمسلم امہ کوایک جسم کی مانند قرار دیا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کےبعد رشتےداروں سے اچھا رویہ اختیارکریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تم زمین والوں پررحم کرو اللہ تم پررحم فرمائےگا، رحم دلی سےآپس میں تعاون اوربھائی چارہ قائم کرو، امت کوچاہئےایک دوسرے سےشفقت کا معاملہ رکھے، نفرتیں ختم کرے، انسان ہویا جانور، سب سےرحمت کا معاملہ کریں۔

امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج میں کہا اللہ کی خصوصی رحمت اور فضل کے باعث انسان جنت میں داخل ہوگا، تقویٰ کا راستہ اختیارکرنےمیں ہی فلاح ہے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریزرہیں، تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں، جواپنے نفس کا تزکیہ کرتا ہے اللہ اسےپاکی عطا فرماتا ہے، فرض نمازکی پابندی کرو، نمازاسلام کا اہم رکن ہے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے، اللہ کی رحمت سے ہی ہم شیطان کے وسوسوں سے بچےرہتے ہیں، مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، مومن ایک دوسرے کیلئے مغفرت کی دعا کرے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ نماز قائم کریں، برائی کو روکیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، اہل ایمان اللہ سے رحمت مانگیں، فرشتے اہل ایمان کیلئے رحمت کی دعا کرتے ہیں، غلطیاں معاف کرنے سے بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے، اپنے گناہوں سے توبہ کرو، اللہ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں، حجاج کرام ! آپ لوگ وہاں موجود ہیں جہاں رحمتوں کا نزول ہو رہا ہے، حجاج کرام دعا میں مشغول رہیں، سب کیلئے دعائیں کریں، نبی کریمؐ نے بچوں کے ساتھ رحم دلی کی تلقین فرمائی۔