امراوتی کے مسئلہ پر احتجا ج، چندرا بابو ، لوکیش گرفتار

   

امراوتی۔/8 جنوری، ( پی ٹی آئی) تلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو اور دیگر کئی قائدین کو آج وجئے واڑہ میں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جب وہ امراوتی کو آندھرا پردیش کا صدر مقام برقرار رکھنے کے حامی احتجاجی کسانوں سے یگانگت کے اظہار کے لئے پہونچے تھے۔ نائیڈو کے فرزند لوکیش، ٹی ڈی پی کے سینئر قائد کے اچن نائیڈو وغیرہ بھی گرفتار شدگان میں شامل تھے۔ پولیس کی ایک ویان اُن قائدین کو لے کر پراسرار انداز میں عائب ہوگئی جس کے بعد سارے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ کسان گزشتہ 23 دن سے جگن موہن ریڈی حکومت کے فیصلہ کی مخالفت میں احتجاج کررہے ہیں۔