ہفتے کی رات میں دہلی این سی آر زلزلوں کے جھٹکوں سے دہل گیاتھا
امرتسر۔ پنجاب کے امرتسر میں اتوار اور پیرکی درمیانی شب میں 4.1شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ہیں‘ نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی(این سی ایس) نے یہ جانکاری دی ہے۔ رات تقریبا3:42کے قریب میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
این سی ایس نے کہاکہ ”ہندوستانی وقت 03:42:27پر14-11-2022کی رات 4.1شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں‘ جس کا مرکز پنجاب کے امرتسر سے 145کیلو میٹر کے مقام پر 31.95چوڑے اور 73.38طویل اور 12کیلومیٹر گہرائی پرتھا۔
ہفتے کی ابتدائی شام میں دہلی این سی آر زلزلوں کے جھٹکوں سے دہل گیاتھا۔
این سی ایس نے کہاکہ نیپال میں 5.4شدت کے جھٹکے ہفتہ کے روز7:57بجے محسوس کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ”اس کی گہرائی زمین سے 10کیلو میٹرتھی“۔