سرینگر: 26جون (یو این آئی) جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کی سیکیورٹی کے لیے مرکزی مسلح پولیس فورسز کی 581 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 30 زیادہ ہیں۔ یہ فیصلہ پچھلے مہینے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد کیا گیا ہے جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ یاترا 3 جولائی سے 9 اگست تک 38 دنوں میں مکمل ہوگی۔ جموں ریجن کے پولیس انسپکٹر جنرل بھیم سین ٹوٹی نے کہا کہ ہر یاتری کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس فورسز چوکس ہیں۔ انہوں نے یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر سفر کرنے کے بجائے سرکاری قافلے کے ساتھ سفر کریں۔
یاترا کے دو روٹس ہیں: پہلگام روٹ (48 کلومیٹر) اور بالٹال روٹ (14 کلومیٹر)۔