امرناتھ یاترا ختم ہونے کے بعد جموں کشمیر اسمبلی الیکشن کے اعلان کیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن

,

   

سکیورٹی وجوہات کی بنا ء جموں کشمیر کے چھ لوک سبھا حلقوں کے ساتھ اسمبلی الیکشن کرانے سے گریز کیاگیاتھا
نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے منگل کے روز اعلان کیاہے کہ اگست میں امرناتھ یاترا ختم ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر اسمبلی الیکشن کی تاریخ کااعلان کردیاجائے گا۔

انتخابی پیانل نے یہ کہا ہے کہ اس نے متفقہ طو رپر اس با ت کا فیصلہ کیاہے کہ ”جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن اس سال کے آخر میں کرائے جائیں گے“۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ”مذکورہ کمیشن مسلسل نظر رکھے ہوئے اور جموں کشمیر کے حالات کی نگرانی کررہا ہے‘ تمام شعبوں کی جانب سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور امرناتھ یاترا کے اختتام کے بد الیکشن کا شیڈول جاری کیاجائے گا“۔

مذکورہ46دن طویل امرناتھ یاترا کی شروعات یکم جولائی سے ہوئی ہے اور اس کا اختتام 15اگست کو ہوگا۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا ء جموں کشمیر کے چھ لوک سبھا حلقوں کے ساتھ اسمبلی الیکشن کرانے سے گریز کیاگیاتھا۔ مارچ کے مہینے میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)سنیل اروڑا نے کہاتھا کہ جموں کشمیر کے حالات کو دیکھتے ہوئے‘ مرکزی دستوں کی کمی اور مقامی مسائل کے پیش نظر اسمبلی انتخابات کرانا مشکل ہے۔

جموں کشمیر میں حالیہ عام انتخابات کے دوران پانچ مراحل میں رائے دہی ہوئی تھی۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں ہی تین مراحل میں رائے دہی ہوئی تھی۔

ریاست میں رائے دہی کافی پرامن رہی مگرکم ووٹرس حق رائے دہی کے استعمال کے لئے گھرو ں سے باہر نکلے۔

جموں کشمیر میں محبوبہ مفتی کے ساتھ اتحاد سے بی جے پی کی دستبرداری کے بعد سے ریاست میں پچھلے سال ڈسمبرسے صدر راج کا نفاذ عمل میں آیاہے