امروہہ: اترپردیش میں امروہہ کے رہرہ علاقے میں شرپسندوں نے بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچا کر کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی۔ اس سے قبل گرجر سمراٹ میہر بھوج کے نام کے کتبہ پر سیاہی پوت کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پونم نے جمعہ کے روز بتایا کہ تحصیل حسن پور کے پھول پور گاؤں میں باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے ہاتھ کو شرپسند عناصر نے توڑ دیا۔