امریندر سنگھ نے بی جے پی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد کا کیااعلان

,

   

پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ حصول اقتدار کے لڑائی کے بعد ستمبرمیں چیف منسٹر کے عہدے سے انہوں نے دستبرداری اختیارکی تھی۔


چندی گڑھ۔پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) سربراہ امریندر سنگھ نے جمعہ کے روز پنجاب انتخابات2022میں بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد کا اعلان کیاہے۔

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے ریاستی انچارج گجیندر سنگھ شخاوت سے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ میں دو وقت کے چیف منسٹراور کانگریس کے سابق لیڈر نے کہاکہ ”مرکزی وزیراور انچارج بی جے پی سے نئی دہلی میں آج ملاقات ہوئی تاکہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مستقبل کا لائحہ عمل کو قطعیت دیا جاسکے۔

ہم نے رسمی طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن 2022کے لئے بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیاہے“۔

قومی درالحکومت کی سرحدوں پرتین زراعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج ختم ہونے سے قبل امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ بی جے پی کے ساتھ جو بھی سیٹوں کی تقسیم کسانوں کے مفاد میں اٹھائے گئی قرارداد سے مشروط ہوگی۔

امریند ر سنگھ نے 2نومبر کے روز کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا اور سات صفحات پر مشتمل ایک مکتوب پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کوروانہ کیاتھا۔

پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ حصول اقتدار کے لڑائی کے بعد ستمبرمیں چیف منسٹر کے عہدے سے انہوں نے دستبرداری اختیارکی تھی۔