امریندر نے کسانوں کی واپسی کا خیر مقدم کیا

   

چنڈی گڑھ۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی کی سرحدوں سے احتجاج کرنے والے کسانوں کی گھر واپسی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اب پنجاب حکومت کو کسانوں کے زیر التواء وعدوں کو پورا کرنا چاہیے ۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں کیپٹن سنگھ نے کہا کہ کسان 380 دنوں کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ہیں اور یہ ان کی جیت ان کی استقامت، قربانی اور صبر کا نتیجہ ہے ، انہوں نے جس طرح لڑ کر اپنی تحریک کو کامیاب بنایا، وہ قابل تعریف ہے ۔ تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے کسانوں نے امن، نظم و ضبط، لگن، عزم کا مظاہرہ کیا۔