امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیانسہ فریقی تعاون سمجھوتہ

   

واشنگٹن : امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے دفاع نے سہ فریقی تعاون کے موضوع پر مذاکرات کئے ہیں۔امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن، جاپان کے وزیر دفاع کیہارا مینورو اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع شین وون۔سِک نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ملاقات کی ہے۔مذاکرات میں وزرائے دفاع نے سکیورٹی کے شعبہ میں سہ فریقی تعاون برقرار رکھنے کا اعادہ کیا، علاقائی سلامتی سے متعلق خدشات پر بات چیت کی اور کوریا جزیرہ نما اور انڈو۔پیسیفک جیسے علاقوں میں قیامِ امن و استحکام کی خاطر کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔آسٹن، شین اور کیہارا نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی و اقتصادی تعاون کے بارے میں بھی اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔ وزراء نے شمالی کوریا کی طرف سے نیوکلیئرسسٹموں کے فروغ اور میزائل ٹیسٹوں کی مذّمت کی اور میزائل فائر کاروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔مذاکرات میں معلومات کے تبادلے، مشاورت، سہ فریقی تربیت اور دفاعی اہداف پر مبنی سکیورٹی شعبوں میں تعاون کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔