ڈرائیور کی فائرنگ میں 10 ہلاک
نیویارک: نئے سال کے موقع پر امریکہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہجوم میں گاڑی گھس پڑنے اور فائرنگ کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 30 افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔یہ واقعہ نیو اورلینز کے مرکزی علاقے فرینچ کوارٹر میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی ہجوم میں گھس پڑی جس کے بعد ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا اور اس نے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ واقعہ نیو اورلینز میںنئے سال کی تقریبات کے اختتام اور کالج فٹبال کے بڑے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے پیش ا?یا۔