آج بی بی کے علم کا جلوس‘پرانے شہر میں ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد 25 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے 26 جون بروز جمعہ بی بی کا علم جلوس کے موقع پر پرانے شہر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے جو دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک نافذ رہے گی۔ ٹریفک کو بی بی کا الاوہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کو سنار گلی ٹی جنکشن پر دبیرپورہ دروازہ اور گنگا نگر نالہ، یاقوت پورہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ٹریفک کو شیخ فیض کمان کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ضرورت پڑنے پر اسے جبار ہوٹل سے دبیرپورہ دروازہ یا چنچل گوڑہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اعتبار چوک سے آنے والی ٹریفک کو بڑا بازار کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسے کوٹلہ عالیجاہ یا پرانی حویلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ مغل پورہ اور والٹا ہوٹل سے آنے والی ٹریفک کو اعتبار چوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسے بی بی بازار چوراہا سے تالاب کٹہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جب جلوس اعتبار چوک پر پہونچے گا تو مٹی کا شیر اور مدینہ سے آنے والی ٹریفک کو اعتبار چوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسے گلزار حوض سے مدینہ یا مٹی کا شکر کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس چارمینار پہونچے گا تو شکر کوٹ سے آنے والی ٹریفک کو گلزار حوض کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اعتبار چوک پر ٹریفک کو کوٹلہ عالیجاہ یا پرانی حویلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جہاں جہاں سے جلوس گزرے گا اُن مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندیاں عائد ہوں گی۔ آر ٹی سی بسوں کو صبح 10 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان رنگ محل اور افضل گنج کی طرف موڑ دیا جائے گا اور انھیں کالی قبر اور میر عالم منڈی کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک ایمرجنسی کی صورت میں عوام 9010203626 ڈائل کرکے ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ (ش؍V)