امریکہ۔ انڈیانا مال میں پیش ائے فائرینگ میں چار کی موت دو زخمی

,

   

فائرینگ اس وقت ختم ہوئی جب ایک مصلح شہری نے بندوق بردار کو روکا
انڈیانا پولیس۔ پولیس کے حوالے سے میڈیا کی خبر کے مطابق اتوار کی شام(مقامی وقت) انڈیا نا مال میں ایک فوڈ کورٹ میں ایک شخص کی کھلی فائرینگ کے بعد چار لوگ بشمول ایک بندوق بردار ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق گرین ووڈمحکمہ پولیس کے سربراہ جیم ائسون نے کہاکہ ”جملہ چار لوگ ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں“۔اتوارکے روز ایک نیوز کانفرنس میں ائسون نے کہاکہ شام بجے(مقامی وقت) کے مطابق فوڈ کورٹ میں فائرینگ کے متعلق ایمرجنسی کال سنٹر پر فون کالس موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فائرینگ اس وقت ختم ہوئی جب ایک مصلح شہری نے بندوق بردار کو روکا۔ انہو ں نے کہاکہ ”ایسا لگ رہا ہے کہ ایک سمجھدار شخص جو مصلح تھا اس نے دیکھا کہ فائرینگ چل رہی ہے اور اس نے فائرینگ کرنے والے کو گولی ماردی“۔

گروین ووڈ میئر نے ایک بیان میں کہاکہ ”ہمیں گروین ووڈ پارک مال میں اس شام بڑے پیمانے پر فائیرنگ کا تجربہ پیش آیاہے۔ مذکورہ گرین ووڈ محکمہ پولیس نے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیاہے۔

کمانڈ پوسٹ سے میں راست رابطہ میں ہوں اور مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔ میں لوگوں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں“۔ مذکورہ میئر نے کہاکہ ”اس سانحہ نے ہماری کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیاہے“۔

انڈیانا پولیس میٹروپولٹین پولیس محکمہ نے ٹوئٹر پر کہاکہ وہ مقامی حکام کی مدد کررہے ہیں اور لوگوں پر زوردیاکہ وہ اس علاقے سے دور رہیں“۔

امریکہ میں بندوق کے تشدد کے واقعات میں اضافہ کے ساتھ صدر جو بائیڈن نے کہاکہ بچوں اور خاندانوں کی حفاظت اب امریکہ کے لئے ضروری ہے کہ 18سے 21سال کی عمر تک کے لئے مہلک ہتھیار پر امتناع عائد کریں۔

اس کے علاوہ امریکی قانون سازوں نے 22جون کے روز اس طرح کے ہتھیار کی خریداری پر روک کی منشاء سے ایک بل ایوان میں لایاہے۔