امریکہ ،پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کا خواہاں

   

واشنگٹن : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سے 75سالہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کواہم شراکت دار پارٹنر کے طورپردیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔