امریکہ ، ایک ہفتہ میں فائرنگ کا چوتھا واقعہ ، 2افراد ہلاک

   

شکاگو۔ امریکہ کے شکاگو میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات گئے شکاگو کے شمالی حصے میں ہوا۔کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا،جسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو میں گزشتہ ہفتہ ہونے والے قتل عام کی وڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے میں ناکام ہوگئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کی وڈیو تک نہ صرف صارفین کو رسائی حاصل ہے بلکہ حملے کی دوبارہ سے پوسٹ کی جانے والی وڈیو بعض اوقات اشتہارات کے ساتھ بھی ظاہر ہو رہی ہے۔