امریکہ اور برطانیہ کے حوثی ٹھکانوں پر چھ حملے

   

صنعاء : حوثیوں کے زیر انتظام مسیرہ ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے شہر الحدیدہ کے مغرب میں التحیتا اور الجبانہ ضلع کے الفازہ علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ نے چھ حملے کئے ہیں۔واضح رہے بحیرہ احمر کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے درمیان انٹرنیٹ ٹریفک کا بڑا راستہ شمار کیا جاتا ہے۔ سمندر کے نیچے موجود کیبلز کے ذریعے 99 فیصد بین البراعظمی ڈیٹا منتقل کیا جاتا ہے۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی کمپنیوں کی ملکیت یا ان کے زیر انتظام یا اسرائیل کی جانب سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔جمعرات کو یمن میں گروپ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر گروپ کے حملوں میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے حملوں کے اہداف کو توسیع دیتے ہوئے بحیرہ احمر کو عبور کرنے سے گریز کرنے والے بحری جہازوں کو بھی شامل کیا تھا۔اس سٹریٹجک خطے میں امریکہ میری ٹائم نیویگیشن کی “تحفظ” کے مقصد کے ساتھ ایک بین الاقوامی سمندری اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔