امریکہ اپنی ٹیکنالوجی غیر ملکیوں کی جاسوسی کیلئے استعمال کرتا ہے

   

واشنگٹن : امریکہ کے قانون سازوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر ملک گیر پابندی لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ ان کے خیال میں چین اس مقبول سوشل میڈیا ایپ کو امریکی شہریوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔مگر امریکی قانون ساز یہ بتانے سے گریز کرتے ہیں کہ ان کی حکومت کس طرح امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دنیا کے ہر فرد کی جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے امریکہ میں 15 کروڑ سے زیادہ افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں اور امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین اس پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہے ہیں۔