امریکہ تائیوان کو اسلحہ فراہم نہ کرے: چین

   

بیجنگ۔21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام)چین نے امریکا اور تائیوان کے مابین اسلحے کے ایک معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے امریکا سے تائیوان کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل فوری طور پر روکنے اور عسکری تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیان میں مزیدکہا گیا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد سے چین امریکا تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔