واشنگٹن: امریکی اور جاپانی حکام اتوار کے روز جاپان میں نئی امریکی فوجی کمان کے قیام کا اعلان کریں گے ۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ کمانڈ “چین کی ملٹری بلڈ اپ” کے پس منظر میں بنائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی کمانڈ جاپانی فوج کے ساتھ ملٹری آپریشن کو مربوط کرے گی اور مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی کرے گی۔ اس کے علاوہ جنگ کی صورت میں جاپانی فوج کی مدد کی جائے گی۔اس اقدام کا اعلان آج امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا اور جاپانی وزیر دفاع منورو کیہارا کے درمیان اہم ملاقات کے دوران کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق اس اقدام سے امریکہ کو جاپان میں انڈو پیسیفک کمانڈ سے اپنی افواج واپس بلانے کا موقع ملے گا، جس کا صدر دفتر جاپان سے 5,600 کلومیٹر سے زائد فاصلے میں ہوائی جزائر پر واقع ہے ۔