امریکہ دولت ٹیکس وصول کرے گا : بل گیٹس

   

واشنگٹن ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص مائیکرو سافٹ کے معاون بانی بل گیٹس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ امریکہ دولت ٹیکس وصول کرے گا لیکن وہ اس کی مخالفت نہیں کریں گے ۔ 63 سالہ بل گیٹس نے امریکی متمول افراد پر زیادہ سے زیادہ انکم ٹیکس عائد کرنے کی بھی حمایت کی ۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ کے اندر مالیتی شفافیت پر توجہ دی جانی چاہئے ۔ میں نہیں چاہتا کہ اب ایسے لوگوں کیلئے ٹرسٹ قائم کریں جو کوئی نہیں جان سکے کہ اس کے مالک کون ہیں۔