امریکہ سے112 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی امرتسر میں لینڈنگ

   

امرتسر:غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی تیسری کھیپ کو لے کر ایک امریکی طیارہ اتوار16 فروری کو امرتسر، پنجاب میں اترا۔ تیسری پرواز میں مبینہ طور پر 112 ہندوستانی سوار تھے۔’طیارہ رات 10 بجے کے قریب ہوائی اڈے پر اترا۔ 112 جلاوطن افراد میں سے 44 کا تعلق ہریانہ سے، 33 کا گجرات، 31 کا پنجاب، دو کا اتر پردیش اور ایک ایک کا اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے ہے۔104 غیر قانونی تارکین وطن کی پہلی کھیپ 5 فروری کو امرتسر پہنچی اور دوسری کھیپ میں 116 افراد 15 فروری کو امرتسر پہنچے ۔غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے تحت غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔