امریکہ شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے پر مصر ، ترک صدرکا دعویٰ

   

استنبول: صدر رجب طیب ایردغان کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ شامی ڈیموکریٹک قوتوں کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات پر مصر ہے۔ صدر نے استنبول میں نماز ِ جمعہ کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔ امریکہ کے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی۔ کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے میں امریکہ اپنے غلط اقدام پر مصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ذرا غور کیجیے یہ انہیں شامی ڈیموکریٹک فورسسز کہتے ہیں، جو کہ ایک کیموفلاج ہے۔ امریکہ نے اس دہشت گرد تنظیم کو ہزاروں کی تعداد میں ٹریلروں کے ساتھ فوجی سازو سامان بھیجا ہے اور ابھی بھی اس پر عمل پیرا ہے۔