امریکہ میں احتجاج کے دوران نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کی ڈھال غیر مسلم بنے۔ ویڈیو

,

   

نیویارک میں جارج فلاؤڈ کی موت پر ’بیک لائیوز میٹرس‘ احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری
واشنگٹن۔فلاؤڈ کی موت کے بعد جن لوگوں کا یقین انسانیت سے اٹھ گیاتھا‘ سوشیل میڈیا پر گشت کررہے اس ویڈیو کو دیکھنا کے بعد ان کا یقین دوبارہ بحال ہوجائے گا۔

نیویارک میں افریقی امریکی شخص کے موت کے پیش نظر جاری احتجاج کے مقام پر نمازا دا کرنے والے مسلمانوں کی حفاظت غیر مسلم لوگوں کو کرتے ہوئے اس ویڈیو میں دیکھایاگیا ہے۔

ٹوئٹر صارف اسٹانس گروانڈیڈ نے مذکورہ ویڈیو کوشیئر کیاہے جس میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) سے مسلمانوں کو گھیرا ڈال کر بچاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے

جاری فلاؤڈ ایک46سالہ سیاہ فام امریکی کی پولیس تحویل میں موت ہوگئی تھی اور فلاؤڈ کے ساتھ پولیس بربریت کا ایک ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا تھا جس کے بعد امریکہ بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے