امریکہ میں اسرائیل کیخلاف یونیورسٹی طلبا کا مظاہرہ

   

واشنگٹن: اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے پر امریکہ کی میساچیوسٹس یونیورسٹی نے طلبا کو معطل کردیا۔میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے جنوبی غزہ میں رفح پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کے گروہ کو معطل کردیا۔صدر جامعہ سیلی کورن بلتھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ طلبا نے احتجاج کیلئے یونیورسٹی سے پیشگی اجازت نہیں مانگی۔جواب میں طلبا گروہ نے یونیورسٹی کے فیصلہ کو فلسطینیوں کے حق میں وکالت پر حملہ قرار دیا۔