امریکہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کوامریکی سکریٹ سروس کی اسپیشل سیکیورٹی

   

واشنگٹن ۔23؍ستمبر ( ایجنسیز )امریکہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو امریکی سیکریٹ سروس کی اسپیشل سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے امریکی شہر نیو یارک میں ہیں۔ صدر پزشکیان کے علاوہ نیو یارک میں موجود دیگر ایرانی حکام کی سیکیورٹی محکمہ خارجہ کی ’ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس‘ کر رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پزشکیان اور ایرانی وفد کے دیگر ارکان کی سیکیورٹی پر مامور فیڈرل سیکیورٹی اداروں کو نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس بیورو کے ارکان، انویسٹی گیٹرز اور ہائی وے پیٹرول کے دستوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں جنگ کے آغاز پر جنوبی ایران کے ایک پرائمری اسکول پر ہونے والے حملے میں درجنوں بچوں کی شہادت کا معاملہ اْجاگر کریں گے۔