نیویارک میں ہندوستانی سفارت خانہ نے واقعہ کے متعلق افسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ وہ ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کی ممکن مدد کررہے ہیں۔
نیویارک۔ ایک او رہندوستانی طالب علم جس کا نام شریاس ریڈی ہے امریکہ کے سنسناتی‘ اوہایو میں مردہ پایاگیا ہے‘ ہفتہ میں اس طرح کے معاملات میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔موت کی وجہہ تاہم اب تک معلوم نہیں ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریڈی لنڈر اسکول آف بزنس کا ایک طالب علم تھا۔نیویارک میں ہندوستانی سفارت خانہ نے واقعہ کے متعلق افسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ وہ ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کی ممکن مدد کررہے ہیں۔
ایک پوسٹ میں نیویارک میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ”ہندوستانی نژاد اوہایو کے ایک اسٹوڈنٹ شریاس ریڈی بینگاری کی بدقسمتی سے موت پر گہرا صدمہ ہوا ہے امریکی پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔فی الوقت فول پلے کا شبہ نہیں ہے۔
قونصلیٹ مسلسل گھر والو ں سے رابطہ میں ہے اور انہیں تمام ممکنہ مدد دی جارہی ہے“۔ اس کیس میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ قابل غور ہے کہ ایک ہفتے کے وقت میں امریکہ میں ہندوستانی اسٹوڈنٹس کی موت کا یہ تیسرا واقعہ ہے‘ اس سے قبل وویک سیانی او رنیل اچاریہ بھی مردہ پائے گئے تھے۔
جنوری 30کے روز پورڈیو نیورسٹی کے ایک اسٹوڈنٹ اچاریہ کی موت کی تصدیق ٹیپکاناوکاؤنٹی کارنرنے کی تھی۔مذکورہ کاؤنٹی کے دفتر کے مطابق اہلکاروں کو ایک امکانی نعش کے لئے ویسٹ لافایاتی کے الیسن روڈ500کے قریب سے کال آیاتھا۔
وہاں پہنچنے پر پورڈکیمپس پر ایک ”کالج کے عمر کے مرد“ کی نعش ملی تھی۔ متوفی کی ماں گوری اچاریہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اپیل کی تھی کہ ”ہمارا بیٹا نیل اچاریہ 28جنوری سے لاپتہ ہے وہ پورڈ یونیورسٹی امریکہ میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔
پورڈ یونیورسٹی میں چھوڑنے کے بعد اوبر ڈرائیور نے آخری مرتبہ اس کو دیکھا تھا۔
اس کے متعلق کسی بھی جانکاری کے ہم انتظار میں ہیں۔ اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو ہماری مدد کریں“۔
اس کاجواب شکاگو میں موجود امریکی سفارت خانہ نے دیاتھا۔ ایک اورہندوستانی طالب علم کو 29جنوری کے روزامریکہ کے جارجیا کے لیتھونیا کی ایک دوکان کے اندر ایک بے گھر شخص نے ہتھوڑی حملہ کرکے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیاتھا۔
سوشیل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا‘ مگر واقعہ کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی“۔