امریکہ میں ایک ہی دن میں کووڈ کے ایک لاکھ نئے کیسز

   

واشنگٹن :دنیا میں کورونا وائرس کی گرفت میں آنے والے افراد کی تعداد کا ایک نیا یومیہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ صرف ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد امریکی شہریوں کو وائرس نے بیمار کر دیا ہے۔امریکہ میں جمعرات 29اکتوبر کو کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی بیماری ‘سارس کووڈ انیس‘ کی گرفت میں آنے والے افراد کی تعداد اکیا90ہزار تھی۔ صرف ایک ہی دن بعد30اکتوبر کو امریکی طبی حکام نے 100,233 افراد کے وائرس کی لپیٹ میں آنے کی تصدیق کی۔ اس طرح صرف ایک دن میں اتنے زیادہ افراد کے اس وائرس سے بیمار ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔