امریکہ میں تلنگانہ کا ایک خاندان کارحادثہ کا شکار،ایک سالہ بچہ ہلاک

   

حیدرآباد : 3اپریل ( ایجنسیز) تلنگانہ کے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان فلوریڈا امریکہ میں ایک المناک کار حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں ایک سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ، جب کہ اس کے والدین اور بڑا بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد شیرخوار بچے کو ہوائی جہازسے امریکی شہر تلہاسی کے ایک ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن 2اپریل منگل کو اس معصوم کی موت ہوگئی ۔ امریکی ہاسپٹل میں اپنے 11سالہ بیٹے ادویت کیلئے فیشیل تھراپی سے واپس آتے ہوئے کار تباہ کن کار حاثہ کا شکار ہوا ۔ والدین اور ان کے بڑے بیٹے کو بھی حادثہ کے نتیجہ میں جان لیوا زخموں کے ساتھ امریکہ کے شہر ڈوتھن کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ۔ ان کی بیوی انوشا کو شدید چوٹیں آئی ہیں جن میں ان کی بائیں ٹانک اور چہرے پر متعدد فریکچرس آئے ہیں ، جب کہ سشیل اور ادویت آئی سی یو میں اپنی زندگیوں سے لڑرہے ہیں ۔