امریکہ میں تلگو بولنے والا انگریز نوجوان

   

ویڈیو وائرل،تمام حیرت زدہ
حیدرآباد14جولائی(یو این آئی) امریکہ کے ایک انگریز نوجوان کی تلگو دانی کی ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے ۔اس نوجوان کا نام ایزک رچرڈس ہے اور وہ امریکہ کی مونٹانا ریاست میں رہتا ہے ۔اس کی تلگو دانی تمام کے لئے حیرت کا سبب بن گئی ہے ۔اس ویڈیو میں اس نے جنوبی ہند کی دو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بولی جانے والی تلگو زبان کے تعلق سے کافی باتیں کی اور کہا کہ وہ اس قدیم زبان کو کافی پسند کرتا ہے ۔اس نے کہا کہ امریکہ میں ایک لڑکی نے اس کی ویڈیو تیار کی ہے جس میں وہ تلگو زبان میں اظہار خیال کر رہا ہے ۔اس ویڈیو کو کافی پسند اور شیئر کیا گیا۔ایزاک نے کہا کہ اس نے دو سال ہندوستان میں گزارے جس میں ایک سال اس نے اے پی کے ویزاگ میں گزارا جہاں اس نے تلگو زبان سیکھی۔اس نے کہا کہ اس کا تلگو زبان میں بات کرنا اچھی بات ہے ۔اس نوجوان نے کہاکہ امریکہ میں وہ اے پی سے تعلق رکھنے والے افراد سے تلگو میں بات کرتا ہے ، اسی دوران ایک تلگو لڑکی نے اس کی تلگو زبان میں گفتگو کا ویڈیو بنایا جس پر اس نے لڑکی سے پوچھا کہ وہ اس کا ویڈیو کیوں بنارہی ہے تاہم اس کے لئے اُس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس ویڈیو کو کافی افراد نے نہ صرف دیکھابلکہ اس کو کافی پسند بھی کیا۔ایزاک نے اس تعلق سے فیس بک پر نیا ویڈیو بناتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔اس کی ویڈیوز کو کئی افراد نے سوشیل میڈیا بالخصوص ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا۔اس کی تلگو دانی کی کافی ستائش کی جارہی ہے ۔اس نوجوان کے ویڈیو کو تلگو اداکارہ لکشمی منچو نے بھی کافی پسند کیا۔انہوں نے دنیش اکولا نامی نوجوان کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر کہاکہ ایزاک کی تلگو ان کی تلگو سے کافی بہتر ہے ۔