امریکہ میں حملہ آور شارک کو ٹک ٹاکر نے گھونسے مار مار کر بھگا دیا

   

فلوریڈا: امریکہ میں ایک ٹک ٹاکر خاتون نے ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر اپنے فینز کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ کیسے انہوں نے حملہ آور شارک کو گھونسے مار مار کر بھگا دیا۔42 سالہ ہیتھر ویسٹ نے اپنی شیئر کردہ متعدد ویڈیوز میں اس واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کے ڈرائی ٹورٹگاس نیشنل پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح منانے آئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن ہم سب سمندر میں نہانے گئے اور میں سب سے آخر وہ پانی میں داخل ہوئی۔ پانی میں جانے کے کچھ دیر بعد ہی انہیں پیروں پر کچھ سرسراہٹ محسوس ہوئی۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ پہلے پہل تو انہیں لگا کہ اْن کے کسی دوست نے اْن کے ساتھ مذاق کیا ہے لیکن دوبارہ محسوس ہونے پر جب انہوں نے پانی میں دیکھا تو لیمن شارک موجود تھی۔