امریکہ میں حیدرآباد ی شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

,

   

حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ کے گوردھن ریڈی جس کا تعلق ضلع بھونگیر سے ہے اور وہ شہر کے علاقہ اوپل کا ساکن تھا۔ گوردھن ریڈی امریکہ میں پٹرول پمپ و ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملازمت کرتا تھا۔ منگل کی رات 8:30 بجے نامعلوم نقاب پوش افراد نے اسے گولی ماردی۔ بتایا جاتا ہے کہ گوردھن ریڈی کی بیوی شوبھا کے علاوہ اس کی دو لڑکیاں شریا اور تلسی شہر کے اسکولس میں زیر تعلیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق گوردھن ریڈی کو نامعلوم افراد نے اسوقت نشانہ بنایا جب وہ ڈپارٹمنٹل اسٹور میں تنہا کام کررہا تھا۔ گوردھن ریڈی کے دوست رمیش نے اس کے افراد خاندان کو قتل کی اطلاع دی۔ گوردھن ریڈی روزگار کی تلاش میں سات سال قبل امریکہ گیا تھا اور وہاں کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کاؤنٹر منیجر کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا ۔