امریکہ میں دودھ دینے والی گائیں، برڈ فلو کا شکار

   

واشنگٹن : امریکہ میں پہلی مرتبہ دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار ہوگئیں۔امریکی محکمہ زراعت نے پیر 25 مارچ کو تین ریاستوں ٹیکساس، کنساس اور نیو میکسیکو میں دودھ دینے والی بھینسوں میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کنساس اور ٹیکساس میں گائیں سے حاصل کیے گئے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مویشیوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے تاہم امریکی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں دودھ کی کمرشل سپلائی محفوظ ہے۔