امریکہ میں رواں برس پہلی سزائے موت

   

نیویارک: ریاست اوکلاہوما میں دو افراد کو قتل کرنے والے ایک مجرم کو موت کی سزا دے دی گئی جو اس برس کی پہلی سزائے موت ہے۔ مجرم نے اپنی گرل فرینڈ کی ضمانت کے لیے پیسے کے خاطر ایک ہوٹل کو لوٹنے کے مقصد سے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔ امریکی ریاست اوکلاہوما میں 27 جنوری جمعرات کو ایک 46 سالہ سیاہ فام شخص کو مہلک انجکشن کے ذریعے موت کی سزا دے دی گئی۔ عدالت نے سن 2001 میں دوہرے قتل کی اس واردات کیلئے موت کی سزا 2005 میں سنائی تھی، جس پر اب عمل ہوا۔چھیالیس سالہ ڈونلڈ گرانٹ کی گرل فرینڈ جیل میں تھیں جن کی ضمانت کے لیے پیسہ جمع کرنے کے مقصد سے انہوں نے 2001 میں ایک ہوٹل کولوٹنے کی کوشش کی۔اس وقت ان کی عمر محض 25 برس کی تھی۔