امریکہ میں زیرتعلیم یو پی کی 20 سالہ طالبہ سڑک حادثہ میں ہلاک

,

   

٭ امریکہ میں زیرتعلیم اترپردیش کی 20 سالہ سدیکشا بھاتی بلند شہر میں سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ مبینہ طور پر سڑک چھاپ عاشق اس کا پیچھا کررہے تھے ان سے بچنے کیلئے وہ بائیک سے گرگئی ۔ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے سدیکشا کو 3.8 کروڑ کی اسکالر شپ حاصل ہوئی تھی ۔ سدیکشا کے والد چائے فروخت کرتے ہیں ۔ سدیکشا جون میں ہندوستان آئی ہوئی تھیںاور /20 اگست کو امریکہ واپس ہونے کا پروگرام تھا ۔ اس حادثہ پر مختلف قائدین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بلند شہر واقعہ پر ٹوئٹ کیا کہ “بلند شہر کا واقعہ یو پی میں قانون کے ڈر کے خاتمہ اور خواتین کیلئے پھیلے عدم تحفظ کے ماحول کو ظاہر کرتا ہے۔