امریکہ میں سڑک حادثہ ، حیدرآبادی طالب علم زخمی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : امریکہ کے شہر الاباما میں سڑک حادثہ میں ایک حیدرآبادی طالب علم شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ سائی تیجا ساکن شیورام پلی حیدرآباد جو اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ گیا جہاں وہ اپنے دوست کی گریجویشن تقریب میں شرکت کر کے واپس ہورہا تھا کہ سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ اس حادثہ میں اس کا ایک اور دوست بھی زخمی ہوگیا ۔ سڑک حادثہ میں سائی تیجا کے دماغ پر گہری چوٹ آئی ، جبڑے اور ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ سائی تیجا کو الاباما کے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ سائی تیجا کے رشتہ داروں کی جانب سے شروع کئے گئے ’ گوفاونڈ می ‘ Go Foun Me پیج کے مطابق ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو بتایا کہ تیجا کو صحت یابی کیلئے ایک طویل اور غیر یقینی راستے کا سامنا ہے ۔ تیجا کو ہوش میں آنے کے بعد میں صحت یابی ہونے کیلئے اسے مہینوں لگ سکتے ہیں ۔۔ ش m/b