امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک لڑکی کی نعش کی تلنگانہ منتقلی

   

حیدرآباد3نومبر(یو این آئی) امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک ورنگل کی پوانی کی نعش لائی گئی۔ 25اکٹوبر کو حادثہ میں پوانی ہلاک ہوگئی تھی۔9دن بعد اس کی نعش آبائی مقام گری راج پیٹ لائی گئی جس پر اس علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔مقامی افراد نے مکان پہنچ کر آخری دیدار کیااوراس کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔اعلی تعلیم کے لئے وہ امریکہ گئی تھی۔