امریکہ میں شوہر نے کورونا کی شکار بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

   

کنیکٹکٹ: ریاست کنیکٹیکٹ میں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مارکر اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 59 سالہ جان لیکیوری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان کی بیوی کا نام سنڈی لیکیوری ہے، جان نے اپنی بیوی کو سوتے ہوئے گولی ماری اور پھر بیوی کے سرہانے لیٹنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جان نے ممکنہ طور پر بیوی کو کورونا وائرس کی وجہ سے گولی ماری تاہم قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے اور مکمل تحقیقاتی رپورٹ آںے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، جان جان لیکیوری مشہور وکیل ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔پولیس کے مطابق جان لیکیوری نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹسٹ کرایا تھا اور رپورٹ کا انتظار کررہے تھے جب کہ ان کی ساس کو بھی کورونا وائرس تھا جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔