امریکہ میں طیارہ حادثہ 6افرادہلاک

,

   

نیویارک : ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ( ایف اے اے) کی اطلاع کے بموجب امریکہ میںایک طیارہ اوٹاہ کے رہائشی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے 6 افراد کی موت ہوگئی ۔ اس حادثہ میں مزید 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 6افراد کو لے جانے والا ایک انجن والا پائپر پی اے ۔32 طیارہ آج تحت حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ میں بعض مکانات کو نقصان پہنچنے اور بعض افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں ۔