امریکہ میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونے کی کوشش

,

   

واشنگ مشین اور دیگر فرنیچر میں چھپے ہوئے 11 چینی گرفتار
واشنگٹن ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے والے ٹرک کی کیلیفورنیا بارڈر کراسنگ پر جب جانچ پڑتال کی گئی تو اس میں لدے ہوئے فرنیچر جیسے واشنگ مشین، لکڑی سے تیار کئے گئے ڈریسنگ ٹیبل اور دیگر سے کم و بیش 11 چینی تارکین وطن برآمد ہوئے جو فرنیچر کے اندر چھپے ہوئے تھے۔ انہیں امیگریشن اور فوجداری قوانین کے تحت گرفتار کرلیا گیا جبکہ 42 سالہ امریکی ڈرائیور کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔