امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کیآج امرتسر میں لینڈنگ

   

نئی دہلی: امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں سے بھرا ایک اور طیارہ آج ہفتے کو امرتسر پہنچ رہا ہے۔ طیارہ میں 119 افراد سوار ہوں گے۔ان میں سے 67 پنجاب کے رہنے والے ہیں۔ طیارہ کی آمد کی اطلاع کے بعد امرتسر میں انٹیلی جنس ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔پنجاب پولیس کے ڈی سی پی ہرپریت سنگھ مینڈھر نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ ہفتہ کی رات ایک طیارہ امرتسر میں اترے گا۔طیارہ رات 10 بجے امرتسر ہوائی اڈے پر اترے گا۔ اس سے قبل 5 فروری کو امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ڈی پورٹ کیے گئے ہندوستانیوں میں ملک کی چھ ریاستوں کے لوگ شامل تھے۔ ان میں سے ہریانہ کے 34، گجرات کے 33 اور پنجاب کے 30 افراد کو امریکہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مہاراشٹرا کے 3، اتر پردیش کے 2 اور چندی گڑھ کے 2 لوگ شامل تھے۔