امریکہ میں فائرنگ، طالبعلم سمیت 3 ہلاک

   

ورجینیا : امریکہ کے دو تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات میں دو سکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ریاست ورجینیا کے کالج میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے کالج کے دو سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔