حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : ریاست تلنگانہ کے کھمم سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان امریکہ میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہوگیا ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت سائی تیج کے طور پر کی گئی ہے جو کھمم کے رامنا پیٹ کا رہنا والا تھا ۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق بعض جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ سائی تیج ، امریکہ ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گیا ہوا تھا ۔ وہ شکاگو کے قریب ایک یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہا تھا ۔ اس کی موت کی اطلاع تلنگانہ اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ( تانا ) کے ذمہ داروں نے مہلوک کے ارکان خاندان کو دی ۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔۔