امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک، فٹبالر سمیت 3 زخمی

   

واشنگٹن: امریکہ ریاستوں مشی گن، ٹیکساس اور دارالحکومت میں فائرنگ کے 3 سفاکانہ واقعات میں ایک حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں ایک فٹبالر میں شامل ہے۔ میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک مسلح شخص نے پہلے چند گھروں کو آگ کو لگادی اور جب رہائشی خوف سے باہر نکلے تو ان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ گھروں میں لگی آگ بجھانے پہنچا تو مسلح شخص نے انھیں بھی دھمکایا، اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی اور مسلح شخص کو گرفتاری دینے کو کہا تاہم مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں پیش آیا جہاں کار سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر راہگیروں اور ایک کار سوار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ کار سوار مسلح شخص نے پہلے بس کے انتظار میں کھڑے شخص کو گولی ماری، اس کے بعد کتے کیساتھ چہل قدمی کرنے والی خاتون کو مارا اور بعد ازاں گلی میں گھڑے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ایک اور کار سوار کو رکنے کو کہا اور گولی چلادی تاہم خوش قسمی سے گولی چھو کر گزرگئی اور مسلح شخص کا آٹھواں شکار محفوظ رہا۔
مشی گن پولیس نے ایک مشتبہ شخص نے کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔دریں اثناء دارالحکومت واشنگٹن میں ایک فٹبال کھلاڑی کو نامعلوم شخص نے گولی مار دی گئی۔ فٹبالر حملے میں محفوظ رہے تاہم انھیں شدید زخم آئے ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔