امریکہ میں فرانس اور جرمنی کی مصنوعات پر اضافی ٹیرف

   

واشنگٹن: امریکہ نے طیارہ ساز یورپی کمپنی ایئربس کو دی جانے والی سبسیڈی پر طویل عرصے سے چلنے والے تنازعہ کے تناظر میں فرانس اور جرمنی کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ کے تجارتی نمائندے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے لاگو کیے گئے ناجائز ٹیکس کے جواب میں کیا گیا ہے۔‘اس جنگ کا آغاز 2004 میں ہوا تھا جب امریکہ نے یورپی یونین کے ممالک پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کی جانب سے ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کمپنی ایئربس کو غیر قانونی سبسڈیز دی گئی ہیں۔ امریکہ نے فرانس اور جرمنی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایئربس کی کئی مصنوعات میں تعاون کے لیے غیر قانونی سبسڈیز دے رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کو مراعات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو امریکہ بھی یورپی یونین سے 11 ارب ڈالر کی درآمدات پر درآمدی محصولات عائد کرے گاعالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے گذشتہ سال امریکہ کو یہ اجازت دی تھی کہ وہ یورپین مصنوعات پر سات ارب 50 کروڑ ڈالر کا ٹیرف عائد کر سکتا ہیامریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ’یورپی یونین نے اس عرصے کا ڈیٹا استعمال کیا ہے جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ اس کا نتیجہ یہ تھا کہ یورپ نے کئی مصنوعات پر محصول عائد کیا اگرچہ امریکہ نے یورپی یونین کو آگاہ کیا تھا کہ اس منتخب کردہ عرصے کے برے نتائج ہو سکتے ہیں لیکن پھر بھی اس نے اپنا موقف نہیں بدلا۔‘