واقعہ کے خلاف مختلف علاقوں میںاحتجاجی مظاہرے
واشنگٹن :اوہائیو کی پولیس ٹیم نے جس نہتے سیاہ فام شخص کو متعدد بار فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا، اس کا ویڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کے خیال میں اس شخص نے پہلے ایک گولی چلائی اور دوبارہ فائرنگ کی تیاری کر رہا تھا۔ امریکی ریاست اوہائیو میں حکام نے اتوار کے روز جو ویڈیوز جاری کی ہیں، اس میں دکھایا گیا ہے کہ اس فائرنگ کے واقعے میں آٹھ پولیس اہلکار ملوث ہیں، جس میں چند روز قبل شہر اکرون میں ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔اکرون کے محکمہ پولیس نے اس حوالے سے متعدد ویڈیو کلپ جاری کی ہیں۔ اس میں 25 سالہ سیاہ فام جے لینڈ واکر کا تعاقب کرنے اور ہلاک کرنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اس بات کا خیال ہے کہ جے لینڈ واکر نے پہلے اپنی گاڑی سے ان پر ایک گولی چلائی تھی اور انہیں خدشہ تھا کہ وہ دوبارہ فائرنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ میں ملوث اہلکاروں نے کتنی بار واکر پرگولیاں چلائیں، تاہم پولیس سربراہ اسٹیو مائیلیٹ نے بتایا کہ طبی معائنہ کاروں کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”مسٹر واکر کے جسم پر 60 سے زیادہ زخم پائے گئے ہیں۔’